ایکوپیک لمیٹڈ نے پیر کو اہم ایگزیکٹوز کی تقرری کا اعلان کر دیا۔
کمپنی نے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شیئر کی۔
نوٹس کے مطابق یہ تقرریاں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 149ویں اجلاس میں 8 نومبر کو کی گئی ہیں۔
لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسد علی شیخ کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جس کی مدت تین سال ہوگی جو 8 نومبر 2025 سے شروع ہوگی،حسین جمیل کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے جس کی مدت بھی 3 سال ہوگی جو 8 نومبر 2025 سے شروع ہوگی۔
ایکوپیک پاکستان میں لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور پالی ایتھیلین ٹیریفتھیلیٹ (پی ای ٹی) بوتلیں اور پری-فارمز تیار کرنے اور فروخت کرنے کے شعبے میں سرگرم ہے، جو مشروبات اور دیگر مائع پیکنگ صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
ایکوپیک کے معروف صارفین میں کوکا کولا، پیپسی کو، مری بریوری، قارشی انڈسٹریز اور پنجاب آئل ملز شامل ہیں۔

























Comments
Comments are closed.