BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پورٹ قاسم میں بڑھتا رش، وفاقی وزیر نے پہلے آؤ پہلے پائو پالیسی کا اعلان کر دیا

  • چینی کی شپمنٹس کی سست ان لوڈنگ کی وجہ سے جہازوں کی قطار لگ گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم میں بڑھے ہوئے رش کے دبائو کو حل کرنے کے لیے مداخلت کی اور اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، جس میں آپریشنل رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو ملک کی تجارتی روانی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

اجلاس میں اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے جن میں وزارت تجارت، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پورٹ اتھارٹیز اور سیمنٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔ اجلاس میں پورٹ قاسم میں بڑھتے رش کے مسئلے پر غور کیا گیا جس کی وجہ سے معمول کے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی کی شپمنٹس کی سست ان لوڈنگ کی وجہ سے جہازوں کی قطار لگ گئی ہے اور وہ انتظار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے ہدایت دی کہ چینی کی روزانہ ان لوڈنگ کی مقدار 4,500 ٹن تک پہنچائی جائے، جو پورٹ کی اصل صلاحیت کے مطابق ہے، تاکہ سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ کارگو کے بوجھ کو تقسیم کرنے کے لیے حکومت 60 فیصد چینی کی درآمدات کو گوادر پورٹ منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے لیے وزیراعظم کے دفتر کی ہدایات موصول ہوئی ہیں تاکہ زیادہ بوجھ والے پورٹ قاسم کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ اس اہم اسٹریٹجک پورٹ گوادر کی کارکردگی کو بھی فروغ دیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ جہاز کی برتھنگ کے لیے پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی پالیسی سختی سے نافذ کی جائے گی تاکہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام اداروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ کارگو کے شیڈول کے بارے میں بحری امور کی وزارت کو حقیقی وقت میں آگاہ رکھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پورٹس کی بہتر کارکردگی مؤثر رابطہ کاری اور نظم و ضبط کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، اور آپریشنل چیلنجز کو حل کرنے کے لیے سخت موقف اختیار کرنے کا عندیہ دیا جو پاکستان کے بحری تجارتی دروازے کو متاثر کر رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.