BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اکتوبر، مہنگائی کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ

  • یہ شرح وزارتِ خزانہ کے 5 تا 6 فیصد کے تخمینے سے قدرے زیادہ ہے، پی بی ایس رپورٹ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح (ہیڈ لائن انفلیشن) اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پر 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (پی بی ایس) کے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ شرح وزارت خزانہ کے 5 تا 6 فیصد کے اندازے سے قدرے زیادہ رہی۔

گزشتہ برس اکتوبر 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) 6.9 فیصد رہا تھا جبکہ ستمبر 2025 میں یہ 5.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ ماہ کے 2 فیصد اضافے سے کم اور اکتوبر 2024 کے 1.2 فیصد اضافے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

شہری علاقوں میں مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ماہ 5.5 فیصد اور اکتوبر 2024 میں 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہانہ بنیاد پر شہری علاقوں کا افراطِ زر اکتوبر 2025 میں 1.5 فیصد پر مستحکم رہا، جب کہ اکتوبر 2024 میں یہ اضافہ 1.1 فیصد تھا۔

دیہی علاقوں میں افراطِ زر اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر 6.6 فیصد بڑھا جو گزشتہ ماہ کے 5.8 فیصد اور اکتوبر 2024 کے 4.2 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر دیہی افراطِ زر میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ ماہ کے 2.8 فیصد سے کم مگر گزشتہ برس کے 1.5 فیصد سے زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے جاری اپنے ماہانہ اقتصادی جائزے میں کہا تھا کہ حالیہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ہے جو سیلاب کے اثرات اور وقتی سپلائی تعطل کے باعث ہوا۔ وزارت نے اکتوبر کے لیے مہنگائی کی شرح 5 تا 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ مالی سال 2025-26 میں افراطِ زر مجموعی ہدف کے اندر رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب سے پیدا ہونے والی سپلائی میں رکاوٹیں اور وقتی سرحدی بندشوں نے چند ضروری اشیائے خورو نوش کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔

پاکستان کو جون 2025 کے اواخر سے شروع ہونے والے طویل مون سون سیزن کے دوران شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس نے خاص طور پر پنجاب کے گنجان آباد علاقوں کو بری طرح متاثر کیا۔

عالمی بینک نے بھی کہا ہے کہ سیلاب سے پیدا ہونے والے غذائی بحران کے باعث مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے جو مالی سال 2026 میں 7.2 فیصد کی بلندی تک جاسکتی ہے، تاہم مالی سال 2027 میں اس کے 6.8 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے بشرطیکہ غذائی سپلائی بحال ہو جائے، عالمی اشیاء و توانائی کی قیمتیں کم ہوں اور ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق برقرار رہے۔

Comments

Comments are closed.