BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان نے امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے یو ایس کرٹیکل مائنرلز فورم کو ملک کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے لیے جامع فریم ورک پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہ اقدام امریکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے اہم موقع فراہم کرتا ہے، کیونکہ اسلام آباد اپنے اہم معدنی وسائل کے امکانات کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی فورم کے صدر رابرٹ لوئس اسٹریئر II کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران سامنے آئی جس میں امریکی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں جانب معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے مواقع، سپلائی چین کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی مستحکم اقتصادی صورتحال، قانونی اور ریگولیٹری اصلاحات اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مضبوط معدنیاتی پالیسی ملک کو کھپت پر مبنی چکروں سے برآمدی نمو کی طرف لے جانے اور بیلنس آف پے منٹس کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات بالخصوص امریکہ، چین اور سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری کو اجاگر کیا۔

اسٹریئر نے بتایا کہ فورم امریکی صنعت کے لیے محفوظ اور شفاف معدنی سپلائی چین کے قیام، نایاب دھاتوں میں سرمایہ کاری کے خطرات کم کرنے، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور آئی پی تحفظ میں کام کرتا ہے۔

امریکی وفد نے پاکستان کی سائنس، انجینئرنگ اور ریاضی کی صلاحیتوں کو عالمی معیار کا مقابلتی عنصر قرار دیا اور ملک کو مستقبل میں کرٹیکل معدنیات کے شعبے کا مرکز بنانے کی صلاحیت تسلیم کی۔ ملاقات کا اختتام دونوں فریقین کے معدنیات کے شعبے میں مسلسل تعاون اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

Comments

Comments are closed.