BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

نیو یارک شہر میں جمعرات کے روز موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، شدید طوفانی بارشوں کے باعث پروازیں متاثر ہوئیں اور محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں سیلاب کے خدشات کی وارننگ جاری کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا اور املاک کو نقصان پہنچا۔ شہر کے جی ایف کے، لاگارڈیا اور نیوآرک ایئرپورٹس کے حکام نے بتایا کہ طوفان کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔

شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ یہ طوفان 30 اکتوبر کے لیے بارش کے ریکارڈ توڑ گیا، اور زیادہ تر بارش جو چند گھنٹوں میں ہونے کی توقع تھی، سہ پہر کے صرف 10 منٹ میں ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے سینٹرل پارک میں 1.85 انچ (4.7 سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی جبکہ لاگارڈیا ایئرپورٹ پر 2.09 انچ (5.31 سینٹی میٹر) اور نیوآرک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1.99 انچ (5.05 سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل ویدر سروس نے برونکس، بروکلن اور کوئینز کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

موسلا دھار بارشوں نے شہر کی ٹریفک اور روزمرہ زندگی پر بھی اثر ڈالا، جبکہ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں فوری کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.