BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ آپریشن ڈوگر کے علاقے میں اس اطلاع پر کیا گیا کہ وہاں بھارت کے حمایت یافتہ گروپ “فتنتہ الخوارج” کے دہشت گرد موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار امجد علی (عمر 39 سال، سوات)، نائیک وقاص احمد (عمر 36 سال، راولپنڈی)، سپاہی اعجاز علی (عمر 23 سال، شکارپور)، سپاہی محمد ولید (عمر 23 سال، جہلم)، اور سپاہی محمد شہباز (عمر 32 سال، خیرپور) کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم میں پرعزم ہیں، جس کا مقصد غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں دیرپا امن کی بحالی ہے۔

Comments

Comments are closed.