BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ٹرمپ کا شی جن پنگ سے این ویڈیا کے بلیک ویل چِپس پر بات کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے این ویڈیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) چِپ بلیک...
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے این ویڈیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) چِپ بلیک ویل کے بارے میں بات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو متوقع ہے۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں امریکی کمپنی این ویڈیا کے ہائی ٹیک اے آئی چِپس کی چین کو فروخت ایک اہم تنازع رہی ہے۔

بیجنگ طویل عرصے سے واشنگٹن کی ان برآمدی پابندیوں پر برہم ہے جو چین کو جدید ترین چِپس کی فروخت پر پابندی عائد کرتی ہیں۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ یہ چِپس چینی فوجی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

ایئر فورس ون میں بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے این ویڈیا کے بلیک ویل چِپ کو انتہائی طاقتور قرار دیا اور کہا کہ ممکن ہے وہ اس معاملے پر صدر شی سے بات کریں۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق مئی میں این ویڈیا نے چین کے لیے اپنے جدید بلیک ویل چِپ کا کم قیمت اور کم صلاحیت والا ورژن تیار کرنے کی تیاری شروع کی تھی۔

کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ نے منگل کو کہا کہ انہوں نے امریکا سے برآمدی لائسنس کے لیے درخواست نہیں دی، کیونکہ چین فی الحال اس کے لیے آمادہ نہیں۔

Comments

Comments are closed.