BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو جنوبی کوریا میں اپنے دورہِ ایشیا کا آخری مرحلہ شروع کیا جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی جنگ میں مفاہمت اور جنوبی کوریا کے لی جے میونگ کے ساتھ ایک غیر حل شدہ ٹیرف ڈیل کو آگے بڑھانے کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل کروز میزائل کے تجربے کے چند گھنٹے بعد ٹوکیو سے پہنچنے والے صدر ٹرمپ کی بدھ کو جنوبی کوریا کے ایک پرسکون شہر گیونگجو میں لی سے ملاقات طے ہے۔ یہ شہر اس سال کے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کے بعد وہ جمعرات کو شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں جنوبی کوریا کے لیے روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو نظر انداز کیا اور کہا کہ وہ پوری توجہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے رہنما سے اپنی ملاقات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک اور دنیا کے لیے ایک بہترین نتیجہ نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکی مصنوعات پر عائد چین کی مصنوعات کے ٹیرف کم کرنے کی توقع رکھتے ہیں، بشرطیکہ بیجنگ فینٹانل کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی اجزاء کی برآمدات محدود کرنے کا وعدہ کرے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اس وقت چین کی مصنوعات پر جو 20 فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے، اسے آدھا کرسکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.