نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پیر کے روز ترک وزیرِ خارجہ حقان فدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں فریقین نے غزہ کی تازہ صورتحال اور فلسطین میں دیرپا امن کے لیے آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی ۔
ترک وزیرِ خارجہ حقان فدان نے اسحاق ڈار کو ترکیہ میں آئندہ ہونے والے آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ وہ ممالک ہیں جن کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں غزہ کے مسئلے پر غیر رسمی مشاورت میں حصہ لیا تھا۔
یہ اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا، جس میں مشترکہ سفارتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، تاکہ پائیدار جنگ بندی اور علاقائی امن کی کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔





















Comments
Comments are closed.