BR100 Decreased By (-0.95%)
BR30 Decreased By (-1.6%)
KSE100 Decreased By (-0.82%)
KSE30 Decreased By (-0.83%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.89 Decreased By ▼ -0.25 (-0.27%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.35 (-1.32%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.43%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.99 Decreased By ▼ -5.92 (-2.61%)
PRL 90.85 Decreased By ▼ -2.17 (-2.33%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے صنعت و تجارت اور جرمن چیمبرز (اے ایچ کے) کے تجارتی وفد نے کنٹری ریپریزنٹیٹو فلورین والٹر کی قیادت میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ کیا اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتیں کیں ،تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری ترقی کے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔

وفد میں ریٹیل و سپلائی چین (ٹیکسٹائل)، صنعتی آٹومیشن اور الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیسٹنگ، انسپیکشن و سرٹیفیکیشن، انڈسٹریل انجینئرنگ و صاف توانائی کے حل، اسپیشلٹی کیمیکلز، اسٹریٹجی و مینجمنٹ کنسلٹنسی، الیکٹرانکس و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سیکیورٹی ٹیکنالوجی و اسمارٹ کارڈز اور متنوع تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شامل تھے۔

ایس اے آئی کے صدر احمد عظیم علوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ایس آئی ٹی ای علاقے اور ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کیا۔

چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے وفد کے اس دورے کو سراہا اور اعتماد ظاہر کیا کہ بی ٹو بی ملاقاتیں کاروباروں کو تعلقات کے فروغ کے مواقع فراہم کریں گی۔

بین الاقوامی تعلقات و سفارتی امور کے چیئرمین جنیدالرحمن نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعلیٰ ٰ سطح کا کثیر شعبہ جاتی وفد ہے جو صنعتی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے امکانات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

ایسوسی ایشن کے اراکین نے جرمن کاروباری شخصیات کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وفد کے اراکین کے لیے مختصر ویڈیو پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی جب کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے وفد کے اراکین کو خیرسگالی کے طور پر شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں سابق چیئرمین طارق یوسف، سابق صدور عبدالراشید اور محمد کامران عربی، سابق سینئر نائب صدر عبدالقدیر بلوانی، سابق نائب صدر محمد حسین موسانی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور متعدد معروف صنعتوں کے سی ای اوز بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.