BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان کی نیو ڈیولپمنٹ بینک میں شمولیت کیلئے چین کی حمایت طلب

  • پیشرفت واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور چین کے نائب وزیرِ خزانہ لیاؤ من کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) جسے پہلے برِکس ڈیولپمنٹ بینک کہا جاتا تھا کی رکنیت کے حصول کے لیے چین کی حمایت طلب کی ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے کثیرالجہتی مالیاتی ذرائع تک رسائی بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ پیشرفت واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور چین کے نائب وزیرِ خزانہ لیاؤ من کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاکستان کی نیو ڈیولپمنٹ بینک میں شمولیت کے لیے چین کی حمایت کی درخواست کی اور اطلاعات و مواصلات کی ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کا خیرمقدم کیا۔

نیو ڈیولپمنٹ بینک ایک کثیرالجہتی ترقیاتی ادارہ ہے جو برِکس ممالک نے ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے قائم کیا تھا۔ ابتدا میں اسے برِکس ڈیولپمنٹ بینک کہا جاتا تھا، تاہم اب یہ اپنے ابتدائی پانچ رکن ممالک سے آگے بڑھ کر کئی دیگر ممالک کو بھی اپنی رکنیت میں شامل کر چکا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے ملاقات کے دوران لیاؤ من کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا اور اسے حکومت کے جاری معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی بین الاقوامی توثیق قرار دیا۔ انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجراء سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔

محمد اورنگزیب نے حالیہ بورڈ اجلاسوں کے دوران پاکستان کی بھرپور حمایت پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر کا شکریہ ادا کیا اور لیاؤ من کو باہمی طور پر موزوں وقت پر پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

بعد ازاں وزیرِ خزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے فیوچر آف گروتھ انیشی ایٹو ڈائیلاگ میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو شمولیت اور لچک پر مبنی حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی کے کردار کو اجاگر کیا جو کارکردگی اور پیداواریت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے سیٹلائٹ امیجری جیسی اے آئی ٹیکنالوجی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی ایپلی کیشنز نے ترقی پذیر ممالک میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.