پی ٹی آئی کا عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگر کیس کی سماعت جلد نہ ہوئی تو یہ درخواستیں بے اثر ہو جائیں گی، جس کی قانون میں کوئی ضمانت نہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزاؤں کی بنیاد پر عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھا۔ عمر ایوب نے اس فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری ریلیف دیا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں سنے بغیر 7 اگست کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزاروں کو بغیر سنے اور قانونی عمل مکمل کیے بغیر نااہل کیا گیا، جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ چونکہ قائد حزب اختلاف کے انتخاب کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، اس لیے پی ٹی آئی نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کے دوران کرانے کی استدعا کی ہے ، تاکہ عمر ایوب کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔






















Comments
Comments are closed.