BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بدھ کو بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی کے تنازع پر بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں پر چلتا ہے۔

انہوں نے کہا میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، نہ ہی کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی مانگوں گا۔

بھارتی رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ جب بھارت نے ٹرافی دینے کی تقریب میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا تو نقوی نے نجی طور پر بی سی سی آئی کے حکام سے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا کہ وہ ٹرافی دینے کے لیے اس روز بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔ ان کے مطابق بطور اے سی سی صدر میں اسی دن ٹرافی دینے کے لیے موجود تھا اور اب بھی تیار ہوں، اگر وہ چاہتے ہیں تو اسے اے سی سی دفتر سے وصول کر سکتے ہیں۔

محسن نقوی نے بھارتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاست سے جوڑنا افسوسناک ہے اوراس سے کرکٹ کا جذبہ مجروح ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرافی تنازع نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز کئی برسوں سے بند ہے اور ان کی باہمی ملاقاتیں صرف اے سی سی اور آئی سی سی ٹورنامنٹس تک محدود ہیں۔

Comments

Comments are closed.