BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز حکومت سے ایئر انڈیا کے 12 جون کو پیش آنے والے فضائی حادثے کی آزادانہ تحقیقات سے متعلق دائر درخواست پر جواب طلب کر لیا۔ اس حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ درخواست غیر سرکاری تنظیم سیفٹی میٹرز فاؤنڈیشن نے دائر کی، جس پر سپریم کورٹ نے پہلی بار بھارتی حکام کی جاری تحقیقات کا جائزہ لیا۔ سماعت کے دوران این جی او کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقاتی پینل میں سول ایوی ایشن ریگولیٹر (ڈی جی سی اے) کے افسران کی شمولیت متضاد مفادات پیدا کرتی ہے، کیونکہ تحقیقات میں ریگولیٹری ادارے کی اپنی کارکردگی اور ممکنہ کوتاہیوں کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔

ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کو احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد انجن کے فیول سوئچز بند ہونے کی وجہ سے تھرسٹ میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 242 میں سے 241 مسافر اور عملہ جاں بحق ہوا، جبکہ زمین پر بھی 19 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارتی حکومت کی ابتدائی رپورٹ نے حادثے کی ذمہ داری پائلٹس کی ممکنہ غلطیوں پر عائد کی اور بوئنگ یا انجن ساز کمپنی جی ای ایرو اسپیس کو کلیئر قرار دیا، تاہم متاثرہ خاندانوں نے اس نتیجے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق غیر جانبدارانہ نہیں۔

این جی او کے وکیل پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم کے تین ارکان ڈی جی سی اے کے موجودہ افسران ہیں۔ عدالت نے کیس کا مزید جائزہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا میں بھی حادثے کے متاثرہ خاندانوں نے بوئنگ اور ہنی ویل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.