BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.78%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.47 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.91%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.19 (1.77%)
DFML 18.20 Decreased By ▼ -0.21 (-1.14%)
DGKC 213.33 Decreased By ▼ -0.54 (-0.25%)
FABL 100.96 Decreased By ▼ -0.51 (-0.5%)
FCCL 55.85 Decreased By ▼ -0.62 (-1.1%)
FFL 16.21 Decreased By ▼ -0.64 (-3.8%)
GGL 25.08 Decreased By ▼ -0.68 (-2.64%)
HBL 306.84 Decreased By ▼ -1.34 (-0.43%)
HUBC 223.01 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.24 (-2.24%)
KEL 7.39 Decreased By ▼ -0.08 (-1.07%)
LOTCHEM 27.70 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 0.35 (0.36%)
OGDC 321.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.76%)
PAEL 43.19 Decreased By ▼ -0.18 (-0.42%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 287.58 Decreased By ▼ -8.31 (-2.81%)
PPL 222.84 Decreased By ▼ -1.83 (-0.81%)
PRL 59.15 Increased By ▲ 3.64 (6.56%)
SNGP 103.86 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
SSGC 25.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.42 (-3.19%)
TRG 60.39 Increased By ▲ 0.34 (0.57%)
UNITY 10.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.39%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.04 (-3.17%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب، انڈیکس تقریباً 500 پوائنٹس گرگیا

  • کے ایس ای 100 انڈیکس 482.71 پوائنٹس یا 0.31 فیصد کی کمی سے 157,554.66 پوائنٹس پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 158,850.34 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 482.71 پوائنٹس یا 0.31 فیصد کی کمی سے 157,554.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی ہفتے کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد 25 ستمبر 2025 کو پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ 7 ارب ڈالر کی ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی‘ (ای ایف ایف) کے دوسرے ششماہی جائزے کے لیے بات چیت کی جا سکے۔ توقع ہے کہ پاکستان نے مارچ اور جون 2025 کی سہ ماہیوں کے لیے تمام سات ’کوانٹیٹیٹو پرفارمنس کرائیٹیریا‘ (کیو پی سی) کو پورا کر لیا ہے، جن میں خالص بین الاقوامی ذخائر اور سوآپ پوزیشنز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتےاسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,597.68 پوائنٹس (2.3 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 154,439.69 پوائنٹس سے بڑھ کر 158,037.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس نے ہفتے کو 159,337 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا جو رواں سال نمایاں تیزی میں سے ایک ہے۔ اس دوران سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ملکی اور بیرونی عوامل کے امتزاج سے ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی حصص بازار پیر کو قدرے اوپر گئے جبکہ ڈالر مستحکم رہا۔ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کی گزشتہ ہفتے شرح سود میں کٹوتی کے بعد آئندہ مالیاتی پالیسی کے راستے پر غور کررہے ہیں، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ورکر ویزوں پر امیگریشن کریک ڈاؤن نے بازار کے رجحان کو محدود رکھا۔

بھارت کا بینچ مارک انڈیکس اس وقت نیچے آگیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کمپنیوں سے نئےایچ ون بی ورک ویزوں کے لیے 100,000 ڈالر فیس وصول کی جائے گی۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے دھچکا ہے جو بھارت اور چین کے ماہر کارکنوں پر انحصار کرتا ہے۔

امریکا کے اسٹاک فیوچرز میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں ایس اینڈ پی فیوچرز 0.1 فیصد نیچے رہے جبکہ یورپی فیوچرز نے بھی محتاط آغاز کی نشاندہی کی۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا سب سے وسیع انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ گیا۔ ٹوکیو کا نکئی انڈیکس 1.3 فیصد اوپر گیا جبکہ تائیوان کے حصص ایک فیصد سے زائد بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

Comments

Comments are closed.