کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ، مجموعی حجم 14.36 ارب ڈالر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران بڑھ گئے۔
12ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 3 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ اضافہ مالی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے ۔
گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر 14.34 ارب ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔






















Comments
Comments are closed.