BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین خرابی، تنخواہ دار طبقہ ریٹرن فائل نہ کرسکا، تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

  • ایف بی آر کی ہیلپ لائن بھی تکنیکی خرابی کو حل کرنے میں ناکام
شائع اپ ڈیٹ

ٹیکس سال 2025 کے لیے تنخواہ دار طبقہ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئی آر ائی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

ریٹرن جمع کراتے وقت پورٹل پر بار بار یہ پیغام ظاہر ہوتا ہے: براہ کرم درست رسید ویلیو درج کریں، جو ٹیکس ماہرین اور وکلاء کی بارہا کوششوں کے باوجود درست نہیں ہو پارہا۔ ایف بی آر کی ہیلپ لائن بھی اس خرابی کو حل کرنے میں ناکام ہے اور ٹیکس دہندگان کو کوئی واضح رہنمائی فراہم نہیں کررہی۔

اس صورتحال کے باعث ماہرین نے ریٹرن فائل کرنے کی قانونی آخری تاریخ (30 ستمبر 2025) میں فوری توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تنخواہ دار طبقہ، جو تکنیکی رکاوٹوں سے دوچار ہے، ریلیف حاصل کرسکے۔

اسی تناظر میں وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے پاس ایک باضابطہ شکایت دائر کی گئی ہے۔

ٹیکس وکیل خرم شہزاد کی جانب سے دائر کردہ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000 کی دفعہ 10 کے تحت بدنظمی کا واضح مظہر ہے، جو ایف بی آر کے آئی ٹی ونگ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

شکایت کنندہ، جو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ انکم ٹیکس پریکٹیشنر (آئی ٹی پی) ہیں، اپنے مؤکلین کے ریٹرن فائل کرنے کے عمل میں مصروف تھے کہ یہ سنگین تکنیکی خرابی سامنے آئی۔ پورٹل پر بار بار یہی نامعلوم پیغام آ رہا ہے لیکن اس بارے میں کوئی رہنمائی فراہم نہیں کی جا رہی کہ غلطی کہاں ہے اور اسے کس طرح درست کیا جائے۔

ہزاروں ٹیکس دہندگان نے وضاحت کے لیے ایف بی آر کو سرکاری ای میلز بھی بھیجیں، لیکن موصولہ جوابات مبہم، عمومی اور غیر مؤثر ثابت ہوئے، جو کسی عملی حل کے بجائے مزید پیچیدگیاں پیدا کررہے ہیں۔

ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ (30 ستمبر 2025) تیزی سے قریب آ رہی ہے۔ٹیکس ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو متعدد ٹیکس دہندگان بروقت ریٹرن فائل نہیں کر سکیں گے اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بلاجواز طور پر غیر فعال قرار پائیں گے۔

اس نظامی ناکامی سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات اور ہراسانی کا سامنا ہوگا بلکہ قومی خزانے کو بھی بھاری ریونیو نقصان پہنچے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف بی آر وِنگز کا یہ طرزِ عمل وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000 کی دفعہ 2(3) کے تحت بدنظمی کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ یہ من مانی، غیر مؤثر، غیر ذمہ دارانہ اور شفافیت و بہتر حکمرانی کے اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے ایف ٹی او سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کرے کہ پورٹل کی خرابی فوراً دور کی جائے اور ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائلنگ میں سہولت فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ونگ کی ازسرِنو تنظیم نو کرکے اسے پیشہ ور ماہرین کے سپرد کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی کوتاہیاں دوبارہ نہ ہوں۔

ٹیکس وکلاء نے یہ سفارش بھی کی کہ اگر ضرورت پڑے تو ایف ٹی او ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی سفارش کرے تاکہ ٹیکس دہندگان کے حقوق کا تحفظ ہو اور سرکاری ریونیو کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.