کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 28 ملین ڈالر اضافہ، مجموعی حجم 14.30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ذخائر 29 اگست 2025 تک بڑھ کر 14.30 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ یہ اعداد و شمار جمعرات کو جاری کیے گئے۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ”ہفتہ 29 اگست 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 28 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ان کا حجم 14,302.5 ملین ڈالر ہو گیا۔“
اس سے پچھلے ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14.27 ارب ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر کا حجم 5.36 ارب ڈالر رہا۔






















Comments
Comments are closed.