BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، جو مقامی یارن کی تیاری میں ایک نمایاں کمپنی ہے، نے 10 میگاواٹ کے سولر پاور سسٹم کی تنصیب کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کی لاگت میں کمی لاتے ہوئے منافع میں اضافہ کرنا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے یہ پیشرفت جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں ظاہر کی۔

نوٹس کے مطابق سیف ٹیکسٹائل ملز نے اسکائی الیکٹرک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ 10 میگاواٹ سولر پاور سسٹم کی فراہمی اور تنصیب کا معاہدہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب یہ سسٹم آپریشنل ہوگا تو بجلی کے اخراجات میں خاطرخواہ کمی آئے گی جس سے منافع پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 24 دسمبر 1989 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (موجودہ کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت رجسٹرڈ ہوئی۔ اس کا بنیادی کاروبار یارن کی تیاری اور فروخت ہے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران متبادل توانائی کے ذرائع، بالخصوص سولر انرجی، تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ یہ رجحان نہ صرف رہائشی بلکہ کمرشل اور صنعتی شعبوں میں بھی نمایاں ہے۔

اس پیش رفت نے پالیسی سازوں کو اس کے قومی گرڈ اور توانائی کے شعبے پر ممکنہ اثرات پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب بجلی کی مجموعی کھپت جمود کا شکار ہے۔

اس کے باوجود سولر توانائی کے نسبتاً سستے اور پائیدار ماخذ سے استفادہ کرنے کے لیے متعدد کمپنیاں عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ کوہِ نور ملز لمیٹڈ (کے ایم ایل) نے 7.2 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا، جبکہ دیوان سیمنٹ لمیٹڈ نے کراچی میں اپنے پلانٹ پر 6 میگاواٹ کا سولر سسٹم کامیابی سے فعال کردیا۔

اسی طرح مئی میں انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل) نے کراچی میں اپنی فیکٹری پر 6.4 میگاواٹ کا سولر پروجیکٹ مکمل کیا اور مارچ میں طارق کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے پلانٹ میں 200 کلوواٹ سولر سسٹم لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

Comments

Comments are closed.