BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

انڈس موٹر نے نیشنل فلیگ کلیکشن ڈرائیو کی 8ویں سالگرہ منائی

آئی ایم سی نے نیشنل فلیگ کلیکشن ڈرائیو کی 8ویں سالگرہ منائی، جو حب الوطنی اور شہری ذمہ داری کے فروغ کی عکاسی کرتی...
شائع اپ ڈیٹ

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنے مرکزی سی ایس آر پروگرام کنسرن بیانڈ کارز کے تحت قومی پرچم کلیکشن ڈرائیو کا آٹھواں ایڈیشن 15 اگست 2025 کو کامیابی سے منعقد کیا جس کا انعقاد پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے ایک روز بعد ہوا۔

ہر سال یومِ آزادی کے موقع پر محلے سبز و سفید رنگ میں جگمگا اُٹھتے ہیں اور سڑکیں پرچموں، بینرز اور وطن پرستی کے نشانات سے سج جاتی ہیں, تاہم جشن کے بعد کئی پرچم سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بکھر جاتے ہیں— پھٹے، مٹی سے بھرے اور اکثر روندے ہوئے—جس سے قومی پرچم کی عزت متاثر ہوتی ہے۔

اس صورتحال کے تدارک کے لیے آئی ایم سی اپنے ایمپلائی والنٹیئرنگ پروگرام کے ذریعے ملازمین کو متحرک کرتی ہے تاکہ وہ قومی نشان کی عزت کا تحفظ کریں۔ اس سال 50 سے زائد رضاکار کراچی کے پانچ مخصوص راستوں پر نکلے اور پرچموں کو احترام کے ساتھ جمع کیا۔ جمع کیے گئے پرچم بعد میں گڈاپ ٹاؤن میں کمپنی کے احاطے میں باعزت طریقے سے دفن کیے گئے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے کہا کہ یہ اقدام ہمارے اجتماعی جذبےِ حب الوطنی اور قومی نشانوں کے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قومی پرچم کی تقدس کی حفاظت نہ صرف ایک ذمہ داری بلکہ ہر شہری کا فرض بھی ہے۔ ہمارے ملازمین خاص طور پر نوجوان نسل اور خواتین ساتھی کی اتنی پرجوش شرکت دیکھ کر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔ پاکستانی اپنے پرچم سے محبت کرتے ہیں، لیکن جشن کے بعد بھی اسے عزت کے ساتھ سنبھالنا ضروری ہے۔

یہ مہم گڈاپ ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوئی جہاں سب سے زیادہ پرچم جمع کرنے والی رضاکار ٹیم کو سراہا گیا اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس اقدام کو عوامی حلقوں نے بھی سراہا اور کئی شہریوں نے خود حصہ لے کر اتحاد اور مشترکہ ذمہ داری کے جذبے کو اجاگر کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.