BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان اور بنگلہ دیش نے تعلقات کی بحالی اور مستقبل کی شراکت داری کے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے نوجوانوں کے روابط، تجارتی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں کے تناظر میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے پرانے تعلقات کی تجدید، نوجوانوں کے روابط، بہتر رابطہ کاری اور تجارت و معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان وفدی سطح کے مذاکرات کے بعد چھ یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کا خاتمہ، تجارت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل، دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیز کے درمیان تعاون، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان اشتراک، انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے مابین تعاون اور ثقافتی تبادلہ پروگرام شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ معاہدے تجارتی و معاشی تعلقات، سفارت کاروں کی تربیت، علمی و اکیڈمک تبادلے، میڈیا تعاون اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے کمرشل ایڈوائزر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے، تجارت اور روابط کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

یہ 2012 کے بعد کسی اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کا ڈھاکا کا سب سے اہم دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل حنا ربانی کھر نے ڈھاکا کا دورہ کیا تھا۔ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے اور دونوں ملکوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.