BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 518.972 ارب روپے لاگت کے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ ان میں سے 6 منصوبے، جن کی مجموعی مالیت 22.487 ارب روپے ہے، سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے جبکہ 9 منصوبے، جن کی مالیت 496.485 ارب روپے ہے، حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس جمعہ کو پی بلاک سیکریٹریٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس پی بلاک سیکریٹریٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، وائس چانسلر پی آئی ڈی ای، منصوبہ بندی کمیشن کے ارکان، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی) بورڈز و محکموں کے سربراہان اور متعلقہ وفاقی و صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈے کا محور تعلیم و تربیت، صحت، اعلیٰ تعلیم، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، سماجی بہبود، خصوصی علاقے (آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان) اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبے تھے۔

اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے متعلق چار منصوبے فورم نے تفصیلی غور و خوض کے بعد منظور کیے: ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تعلیمی و انفرااسٹرکچر سہولیات کی بہتری (ترمیم شدہ لاگت: 2,804.899 ملین روپے)۔یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے بٹ خیلہ سب کیمپس میں خواتین کیمپس کا قیام (ترمیم شدہ لاگت: 1,341.873 ملین روپے)۔علامہ محمد اقبال اسکالرشپس برائے بنگلہ دیش، وسطی ایشیائی اور دوستانہ ممالک کے طلبہ (نیا منصوبہ، مالیت: 6,637.088 ملین روپے)۔یو ای ٹی لاہور اور ذیلی کیمپسز کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر (نیا منصوبہ، مالیت: 3,357.095 ملین روپے)

غیر ملکی طلبہ کے داخلوں میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی جامعات میں اب بھی بین الاقوامی طلبہ کو متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وظائف کی فراہمی خصوصاً وسطی ایشیا، افریقہ اور دیگر گلوبل ساؤتھ ممالک کے طلبہ کو ہدف بنا کر بڑھائی جانی چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم سافٹ پاور کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، اور کم از کم 10 ہزار بین الاقوامی طلبہ کو متوجہ کرنے سے نہ صرف ملک کی نیک نامی اور عالمی ساکھ بہتر ہو گی بلکہ ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہو گا۔

منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین نے ہدایت دی کہ وظائف کی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لینے اور غیر ملکی طلبہ کے داخلوں میں اضافے کے لیے ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

اجلاس میں سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ (ایس ٹی جی) – نیا منصوبہ“ مالیت 10.605 ارب روپے بھی پیش کیا گیا، جسے مزید غور کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ یہ منصوبہ جی پی ای گرانٹ (ورلڈ بینک) سے مالی معاونت حاصل کرے گا اور اس کا مقصد پاکستان کو ایس ڈی جی 4 (جامع اور معیاری تعلیم برائے سب) کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن کرنا ہے، تاکہ تعلیمی نظام میں رسائی، تسلسل اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر (پہلے قائداعظم ہیلتھ ٹاور اسلام آباد)“ مالیت 1,429.150 ملین روپے کی منظوری بھی دی۔

”فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ (فیز III) EIB/GoS فنانسنگ“ مالیت 42.09 ارب روپے مزید غور کے لیے ایکنک کو ارسال کیا گیا۔ یہ منصوبہ یورپی انویسٹمنٹ بینک (EIB) کی غیر ملکی فنڈنگ سے مکمل ہو گا اور اس کا مقصد سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 116,000 سے زائد ملٹی ہیزرڈ ریزیلینٹ گھروں کی تعمیر نو اور کمزور طبقات کے لیے جامع انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔

اے جے کے لیجسلیٹو اسمبلی کمپلیکس منصوبہ منظور کیا گیا، جس کی ترمیم شدہ لاگت 6,917.11 ملین روپے ہے۔

سندھ کوسٹل ریزیلیئنس پراجیکٹ (ایس سی آر پی) – روزگار اور کمیونٹی انفرااسٹرکچر مالیت 30.915 ارب روپے کو مزید غور کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ یہ منصوبہ آئی ایف اے ڈی کی غیر ملکی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا اور بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کے 500 دیہاتوں میں چھوٹے کاشتکاروں، ماہی گیروں اور پسماندہ طبقات (خواتین، نوجوان، بے زمین افراد) کے لیے جامع اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ روزگار کو فروغ دینا اس کا مقصد ہے۔

منصوبے پر گفتگو کے دوران احسن اقبال نے سیکریٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو ایکنک میں پیش کرنے سے قبل اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے اجاگر کردہ تمام نکات کو مکمل طور پر پورا کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.