پاکستان
سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدہ، پاکستان اور امریکہ میں تفصیلات طے کرنے کیلئے مذاکرات
- پاکستان امریکہ کو بھیجی جانے والی چند اہم برآمدات پر بہتر ٹیرف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، بلال اظہر کیانی
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکام تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں واشنگٹن کی جانب سے سرمایہ کاری کے وعدے بھی شامل ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے بلومبرگ ٹی وی کی ہوسلندا امین سے گفتگو میں کہا کہ اس معاہدے کی مزید تفصیلات آئندہ مہینوں میں مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے طے کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کو بھیجی جانے والی چند اہم برآمدات پر بہتر ٹیرف حاصل کرنے اور توانائی، کان کنی اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

























Comments
Comments are closed.