BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقامی مکئی کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کو چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی ) کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے مکئی برآمداتی پروٹوکول سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کے لیے خصوصی سیمینارز کا انعقاد کررہی ہے۔

یہ سیمینارز 11، 12 اور 13 اگست 2025 کو پنجاب کے مکئی پیدا کرنے والے اہم اضلاع میلسی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں منعقد ہوں گے جب کہ خطے کے مزید اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کیلئے وہاڑی میں اضافی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

چین کے ساتھ مکئی برآمداتی پروٹوکول کے حالیہ معاہدے کے بعد یہ سیمینارز پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کو چین کے سخت معیار اور تعمیل کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ دنیا کی سب سے بڑی مکئی مارکیٹ جو 2023 میں 9.01 ارب امریکی ڈالر کی درآمدات پر مشتمل تھی تک مستقل رسائی حاصل کی جا سکے۔ یہ اقدام پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

پنجاب کے محکمہ زراعت کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ان سیمینارز میں شرکاء کو جی اے سی سی رجسٹریشن کے طریقہ کار، تعمیل کے تقاضوں اور کامیاب برآمدات کے لیے ضروری معیار کی اسناد کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

شرکاء چینی مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے مواقع سے آگاہی حاصل کریں گے اور مسابقت بڑھانے کے لیے ضروری عملی مہارتیں سیکھیں گے۔

ان نشستوں میں اہم چیلنجز پر بھی بات کی جائے گی جن میں فائیٹو سینیٹری معیار، کیڑوں کا انتظام (جس میں کھپرا بیٹل بھی شامل ہے)، فنگس سے آلودگی اور افلا ٹاکسن کنٹرول شامل ہیں تاکہ مصنوعات کی حفاظت اور معیار یقینی بنایا جا سکے۔

سیمینارز میں جی اے سی سی ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ، پاکستان کے سفارتی مشنز برائے چین اور مقامی ماہرین کے نمائندے شریک ہوں گے جو دستاویزات، رجسٹریشن اور تعمیل کے تقاضوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کریں گے۔ ان نشستوں کا مقصد مکئی کے کاشتکاروں، پروسیسرز اور برآمد کنندگان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنا اور چینی مارکیٹ میں مضبوط مقام حاصل کرنے کے لیے درکار علم و مہارت فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام، مکئی برآمدات کے فروغ کے لیے سیمینارز کے انعقاد کی درخواست کے جواب میں، ٹڈیپ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.