BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) گزشتہ کئی ماہ سے بلند پرواز کر رہی ہے، جس کی وجوہات میں مضبوط معاشی اشاریے سمیت مختلف عوامل شامل ہیں۔

معاشی عروج سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے غیر معمولی مالی ترقی کی ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور تجربہ کار ٹریڈرز نئے افراد کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں تاکہ وہ مالی منافع حاصل کر سکیں، حالانکہ سرمایہ ضائع ہونے کا امکان بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری شروع کرنے سے پہلے آپ کو ایک بروکریج فرم کے ساتھ اپنا سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا ہوتا ہے۔ یہ فرم اسٹاک مارکیٹ میں آپ کی نمائندگی کرتی ہے اور آپ کے لیے حصص کی خرید و فروخت کے عمل کو ممکن بناتی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ آپ تھوڑے سے سرمایہ کے ساتھ بھی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور سرمایہ کاری کا آغاز کر سکتے ہیں۔

بروکریج فرم تلاش کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں: psx.com.pk پر جائیں۔

ویب سائٹ کے دائیں جانب ایک سلائیڈ آؤٹ مینو ہوگا، اس پر کرسر لے جا کر ”Find a Brokerage Firm“ پر کلک کریں۔

آپ کے سامنے ایک فہرست آئے گی جس میں مختلف بروکرز شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ آن لائن سروسز فراہم کرتے ہیں جبکہ بعض صرف دفتر کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

فہرست کے اوپر ایک بار موجود ہوگا جس پر لکھا ہوگا: ”List of Brokers Facilitating Online Account Opening“، اس پر کلک کریں، تو ایک پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ ہوگی جس میں ان بروکرز کے نام ہوں گے جو آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

آپ اپنی پسند کی کسی بھی بروکریج فرم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ کسی معروف اور قابلِ اعتماد بروکریج ہاؤس کا انتخاب کریں۔ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر ٹاپ 10 بروکرز کی فہرست بھی موجود ہوتی ہے، جو آپ کو فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

جب آپ بروکریج فرم منتخب کر لیں، تو اس کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔ وہاں آپ کو اکاؤنٹ کھولنے کا فارم (Account Opening Form) ملے گا، جسے آپ کو پُر کرنا ہوگا۔

آپ کو بروکریج فرم کے ساتھ دو قسم کے اکاؤنٹس کھولنے کی ضرورت ہوگی:

1۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹ (Trading Account) یہ اکاؤنٹ بروکریج فرم کے ساتھ کھولا جاتا ہے، جس کے ذریعے آپ اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے آرڈر لگاتے ہیں۔

2۔ سی ڈی سی اکاؤنٹ (Central Depository Company Account) یہ وہ اکاؤنٹ ہوتا ہے جس میں آپ کے شیئرز الیکٹرانک طور پر محفوظ کیے جاتے ہیں۔ سی ڈی سی پاکستان میں تمام شیئرز کی مرکزی تحویل (custodian) کا ادارہ ہے۔ آپ کی منتخب کردہ بروکریج فرم یہ اکاؤنٹ کھولنے کے عمل میں آپ کی رہنمائی کرے گی۔

اکاؤنٹ کھولنے کے لیے درکار دستاویزات:

آپ کو بروکریج فرم کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کروانا ہوں گی:

  • اکاؤنٹ کھولنے کا مکمل شدہ فارم (یہ فارم بروکریج فرم فراہم کرے گی)

  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی

  • آمدنی کا ثبوت، مثلاً: تنخواہ کی سلپ، بینک اسٹیٹمنٹ، کاروباری لیٹر ہیڈ پر آمدنی کی تفصیل

  • حال ہی میں ادا کیا گیا یوٹیلیٹی بل (بجلی، گیس، پانی یا فون کا)

  • نامزد وارث کی تفصیلات (اگر کوئی ہو) – جیسے کہ نامزد وارث کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ( CNIC)

  • آپ کی بروکریج فرم آپ کو اپنے آن لائن ٹریڈنگ پورٹل کے لیے لاگ اِن کی تفصیلات فراہم کرے گی۔

  • اکاؤنٹس کھلنے کے بعد آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانی ہوگی، جو عموماً درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے: آن لائن بینک ٹرانسفر، چیک کے ذریعے جمع، یا بروکریج فرم کے دفتر میں نقد رقم جمع کروانا۔

آپ اپنی سرمایہ کاری کی شروعات محض ایک شیئر کی قیمت جتنی کم رقم سے بھی کر سکتے ہیں، اگرچہ بعض بروکریج فرمز ایک کم از کم رقم جمع کروانے کی شرط رکھتی ہیں۔

پلیٹ فارم سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے کچھ وقت نکالیں۔ سیکھیں کہ اسٹاک کیسے تلاش کیے جاتے ہیں، حقیقی وقت میں قیمتیں کیسے دیکھی جاتی ہیں، اور بنیادی ترتیب کو کیسے سمجھا جائے۔

ان کمپنیوں پر تحقیق کریں جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی کارکردگی، کاروباری ماڈل، اور متعلقہ شعبے کی خبریں دیکھیں۔ آرڈر دینے کے لیے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں اور وہ اسٹاک تلاش کریں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔

شیئرز کی تعداد اور وہ قیمت منتخب کریں جس پر آپ خریدنے کے خواہش مند ہیں، یا موجودہ مارکیٹ قیمت پر خریداری کریں۔ اپنا آرڈر تصدیق کریں۔ جیسے ہی لین دین مکمل ہوتا ہے، شیئرز آپ کے سی ڈی سی اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے جائیں گے، اور رقم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے کاٹ لی جائے گی۔ یوں آپ باضابطہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کار بن جائیں گے۔

سرمایہ کاری کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

سرمایہ کاری کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن کے ذریعے لوگ منافع کماتے ہیں، لیکن اصل کامیابی صبر اور جذبات میں بہہ جانے سے بچنے میں ہے۔ یہ بات آئی جی آئی سیکیورٹیز کے اسسٹنٹ مینیجر ایکوئٹی و کموڈیٹی سیلز، انعام شاکر نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس وقت نقصان اٹھاتے ہیں جب وہ گھبراہٹ میں اپنے شیئرز بیچ دیتے ہیں۔

ایک واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو بھائیوں، جو پیشے کے لحاظ سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے، نے اسٹاک مارکیٹ میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ دونوں نے ایک ہی دن (2018) میں سرمایہ کاری کی، ایک نے 46 لاکھ روپے لگائے اور دوسرے نے 18 لاکھ روپے۔

انعام شاکر کے مطابق جس نے 46 لاکھ لگائے، وہ شدید خسارے میں گیا اور صرف پندرہ ہزار روپے باقی بچے، جبکہ جس نے 18 لاکھ لگائے تھے، وہ آج ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد منافع حاصل کر چکا ہے۔“

انہوں نے ان دونوں کے درمیان فرق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بھائی نے ڈے ٹریڈنگ (Day Trading) کی، یعنی روزانہ کمائی کے چکر میں رہا اور لگاتار نقصان اٹھاتا رہا جبکہ دوسرا بھائی لمبے عرصے کی سرمایہ کاری اور ڈیویڈنڈز کے ذریعے فائدے میں رہا۔

انعام شاکر کے مطابق مارجن ٹریڈنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں سرمایہ کار بروکریج فرم سے رقم ادھار لیتا ہے۔ یہ رقم ایک ماہ کے لیے دی جاتی ہے، بروکر عموماً صرف ٹریڈنگ فیس لیتا ہے لیکن بعض صورتوں میں سود بھی وصول کیا جاتا ہے، سرمایہ کار کو یقین ہوتا ہے کہ وہ اس رقم سے منافع کمائے گا۔ لیکن اگر سرمایہ کار مقررہ وقت میں ٹرانزیکشن نہ کر سکے، تو اسے ادھار لی گئی رقم پر 25 فیصد تک اضافی رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

مندرجہ بالا مضمون بصیر احمد، ہیڈ آف پولیٹیکل ڈیسک، بزنس ریکارڈر (ڈیجیٹل) نے تحریر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.