BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حیدر علی کو برطانیہ میں گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے جاری مجرمانہ تحقیقات کی تصدیق کے بعد عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تحقیقات پاکستان شاہینز کی حالیہ انگلینڈ ٹور کے دوران پیش آنے والے ایک مبینہ واقعے سے متعلق ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری کے تحت، پی سی بی نے یہ امر یقینی بنایا ہے کہ حیدر علی کو اس پورے عمل کے دوران مناسب قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے قانونی طریقہ کار کا مکمل احترام کرتا ہے اور یہ ضروری سمجھتا ہے کہ تحقیقات بغیر کسی مداخلت کے آگے بڑھیں۔ اسی باعث، حیدر علی کو فوری طور پر عبوری معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جب قانونی کارروائی مکمل ہو جائے گی اور تمام حقائق سامنے آ جائیں گے، تب وہ اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت مزید کارروائی کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ قانونی عمل کے مکمل ہونے تک اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ 24 سالہ حیدر علی ایک ٹاپ آرڈر بیٹر ہیں، جو پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کر چکے ہیں اور حالیہ موسم گرما میں پاکستان شاہینز کے انگلینڈ ٹور کا بھی حصہ تھے۔

Comments

Comments are closed.