کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے بڑے...
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 358000 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کے اضافے سے 4010 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.