BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایک میجر اور ایک سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک دن پہلے بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر موثر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔“

آئی ایس پی آر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ “شدید فائرنگ کے دوران میجر زیاد سلیم اوّل اپنی یونٹ کی بہادری کے ساتھ قیادت کرتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ سپاہی نظام حسین بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

شہید میجر زیاد سلیم اول کی عمر31 سال تھی اور وہ ضلع خوشاب کے رہائشی تھے جبکہ شہید سپاہی ناظم حسین کی عمر 22 سال اور ان کا تعلق ضلع جہلم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔“

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور بعد ازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کچھ عرصے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسی سال کے آغاز میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں 2 درجن سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.