BR100 Increased By (0.83%)
BR30 Increased By (1.05%)
KSE100 Increased By (0.53%)
KSE30 Increased By (0.53%)
BAFL 58.90 Increased By ▲ 0.46 (0.79%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.41 (1.21%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
DFML 20.90 Increased By ▲ 0.06 (0.29%)
DGKC 195.56 Increased By ▲ 2.59 (1.34%)
FABL 89.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.1%)
FCCL 53.46 Increased By ▲ 0.63 (1.19%)
FFL 18.06 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
GGL 19.36 Increased By ▲ 0.39 (2.06%)
HBL 287.30 Increased By ▲ 1.80 (0.63%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.08 (1%)
LOTCHEM 27.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.32%)
MLCF 87.32 Increased By ▲ 0.81 (0.94%)
OGDC 322.72 Increased By ▲ 2.76 (0.86%)
PAEL 40.00 Increased By ▲ 0.58 (1.47%)
PIBTL 16.99 Increased By ▲ 0.32 (1.92%)
PIOC 270.06 Increased By ▲ 4.00 (1.5%)
PPL 229.80 Increased By ▲ 1.62 (0.71%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 99.35 Increased By ▲ 0.17 (0.17%)
SSGC 26.82 Increased By ▲ 0.22 (0.83%)
TELE 8.62 Increased By ▲ 0.34 (4.11%)
TPLP 8.66 Increased By ▲ 0.44 (5.35%)
TRG 69.85 Increased By ▲ 0.14 (0.2%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی شعبے کی ترقی شدید متاثر ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر سندھ کو اس کے وسائل کے مطابق اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران تھر کول منصوبے کے تحت 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو فراہم کیا گیا، کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریباً 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تھر کے کوئلے میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کی جا رہی ہے، یہ ریلوے لائن تھر کول کو قومی اور عالمی منڈیوں سے جوڑ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے متبادل توانائی کے شعبے میں بھی اہم اقدامات کیے ہیں، سندھ کا ونڈ کوریڈور فعال ہے، متعدد سولر انرجی منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں، نوری آباد پاور پروجیکٹ اس وقت کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے، صوبائی حکومت نے سولر انرجی منصوبوں کے لیے 2.5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔شرجیل میمن نے انکشاف کیا کہ کراچی کے لیے دو نئے سولر پارکس جبکہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے لیے بھی سولر منصوبے زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر سندھ کے سولر اور ونڈ منصوبوں میں دانستہ رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ رکاوٹیں دور کی جائیں اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کی مخالفت بند کرے

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، شہری علاقوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صرف سکھر میں 37 خطرناک عمارتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں،امدادی کیمپ فعال کر دیے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے میں گیسٹرو، ڈائریا اور وائرل انفیکشنز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی یونٹس فعال کر دیے ہیں، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر اضلاع میں موبائل میڈیکل کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صاف پانی استعمال کریں اور غیر معیاری کھانے پینے سے اجتناب کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی گاڑی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، یہ اسکیم رجسٹریشن کے عمل کو جدید بنانے، جرائم کی روک تھام اور گاڑیوں کی چوری جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے، سندھ حکومت عوام کی حقیقی شکایات سننے کو تیار ہے، عوامی فلاح کے اقدامات پر سیاست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.