BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

چیئرمین نیشنل بزنس گروپ ، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر، آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور ایف پی سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے زور دیا ہے کہ زرعی جمود کی بنیادی وجوہات میں پیداوار میں کمی، زمین کی زرخیزی میں تنزلی، ناکافی آبپاشی نظام، بکھری ہوئی زمینوں کی ملکیت اور تحقیقی اداروں اور کسانوں کے درمیان کمزور روابط شامل ہیں۔

ان مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ ناگزیر ہے تاکہ اصلاحات نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن اس صلاحیت کا حامل ہے کہ وہ ان کسانوں اور زرعی شعبے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کا حکومت پر اعتماد بحال کرسکے جو طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے کا احساس رکھتے ہیں، اگر حکومت ساختی اصلاحات، شفافیت اور شمولیت کو ترجیح دے تو وہ پالیسی اور عمل درآمد کے درمیان موجود خلا کو مؤثر طور پر پُر کرسکتی ہے۔

دیہی زندگی اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے واضح عزم نہ صرف کسان برادری کو بااختیار بنائے گا بلکہ قومی غذائی تحفظ کو بھی مضبوط کرے گا۔ اگر ان اصلاحات پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کیا گیا تو یہ پاکستان میں پائیدار اور عوامی مفاد پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ایک مثال قائم کر سکتی ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے زرعی اصلاحات کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے صنعتی شعبے کی بحالی اور کسانوں کے لیے طویل المدتی معاشی ریلیف کی امید پیدا ہوئی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سستے زرعی قرضوں، جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون پر توجہ دینا پالیسی میں ایک مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مالی سال 2025 میں زراعت کا پاکستان کی معیشت میں حصہ 23.54 فیصد رہا اور یہ شعبہ ملک کی تقریباً 40 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ اس کے باوجود یہ شعبہ پانی کی کمی، موسمیاتی تبدیلی، فرسودہ طریقۂ کار، اور مالی وسائل تک محدود رسائی جیسے مسائل کے باعث زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں زرعی شعبے کی شرحِ نمو محض 0.56 فیصد رہی، جو گزشتہ 9 برسوں میں سب سے کم ہے اور حالیہ بارشیں اور ممکنہ سیلاب صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ بنیادی فصلوں کی پیداوار میں 13.49 فیصد کمی پہلے ہی دیہی غربت میں اضافے کا سبب بن چکی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کم سود پر قرضوں کی فراہمی کے لیے حکومت کے عوامی و نجی شراکت داری کے ماڈل کو سراہتے ہوئے اسے معاشی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مالی معاونت کسانوں کو جدید مشینری، معیاری بیج اور بہتر زرعی تکنیک اپنانے کے قابل بنائے گی جس سے پیداوار اور آمدنی دونوں میں اضافہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار شفاف اور بروقت عملدرآمد پر ہے۔

انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک میں اصلاحات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ زرعی قرضے کا نظام سادہ، غیر سیاسی اور شفاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر کسان رسمی قرضوں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے اور غیر رسمی قرض دہندگان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں، جس سے ان کی مالی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔

میاں زاہد حسین نے زوننگ، ویلیو چینز اور برآمدی حکمتِ عملیوں پر وزیراعظم کی توجہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان اقدامات کے ساتھ ذخیرہ اندوزی کے بہتر انفرااسٹرکچر اور زرعی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بھی کی جائے تو اس سے نہ صرف پیداوار اور غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی بلکہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.