بنیز لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اسلام آباد کے I-9 انڈسٹریل ایریا میں بریڈ کی تیاری کے لیے جدید پلانٹ نصب کردیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ ٹرائل رنز کے بعد پیداوار کا آغاز ہوچکا ہے۔
کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسلام آباد میں نصب کی گئی نئی بریڈ لائن کی پیداواری صلاحیت لاہور میں قائم موجودہ بریڈ لائن کی تقریباً 25 فیصد کے برابر ہے۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ بنیز مختلف شہروں میں قائم گوداموں کے ذریعے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقوں میں اپنی ترسیل اور آپریشنز کو یقینی بنائے گا۔
انتظامیہ کو یقین ہے کہ پیداواری صلاحیت میں توسیع اور نئے جغرافیائی علاقوں میں پیشرفت سے کمپنی کی مجموعی منافع بخش کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو کمپنی نے اسلام آباد کے I-9 انڈسٹریل ایریا میں بریڈ تیار کرنے کا پلانٹ قائم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت کمپنی نے بتایا تھا کہ یہ پلانٹ اپنی ہی مالی وسائل سے خریدا جائے گا اور اس منصوبے کے لیے درکار فنڈز مختص کردیے گئے ہیں۔
بنی کو 1980 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا، جسے بعد ازاں پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔
کمپنی کا بنیادی کاروبار بیکری اور دیگر غذائی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔
Comments