BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.97 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.26%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 307.00 Increased By ▲ 0.90 (0.29%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.99 Decreased By ▼ -2.92 (-1.29%)
PRL 92.60 Decreased By ▼ -0.42 (-0.45%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.87 Decreased By ▼ -0.10 (-0.77%)
TRG 56.75 Increased By ▲ 0.19 (0.34%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان اور ویتنام نے حلال سی فوڈ انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس ضمن میں ویتنام کے سفیر برائے پاکستان، فام انہ توان، پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، پانگاشیئس مچھلی کے درآمدکنندگان اور میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کےڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور علی وسان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈاکٹر وسان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان کی ویتنام کو سی فوڈ برآمدات نوے لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پہلے کی نسبت بیس فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی آبی کاشتکاری اور حلال سرٹیفائیڈ فِش پروسیسنگ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو بھی ذکر کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر پالیسی میں ہم آہنگی، تجارتی سہولتیں اور خاص طور پر کولڈ چین نظام اور حلال سرٹیفکیشن کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے تو پاکستان ویتنام کو برآمدات کے اعتبار سے نہ صرف برابری کر سکتا ہے بلکہ اسے پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر وسان نے مزید کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں سالانہ 2.5 سے 3 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا ہدف قابلِ حصول ہےجو پاکستان کی میرین ایکسپورٹس کو متنوع بنانے کی جانب ایک مؤثر قدم ہوگا۔

ویتنامی سفیر فام انہ توان نے ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور تکنیکی تعاون کے فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹیک ہولڈرز کے روابط مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ویتنام پاکستان کو برآمد کیے جانے والی سی فوڈ کی تیاری میں مکمل طور پر حلال معیار کو یقینی بناتا ہے اور ادارہ جاتی شراکت داری میں توسیع کا خواہاں ہے۔

پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عاصم ابرار نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے خام سی فوڈ برآمد کر رہا ہےمگر اب جھینگا فارمنگ جیسے ویلیو ایڈڈ شعبوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے جس میں ویتنام کا کامیاب ماڈل قابلِ تقلید ہے۔

Comments

Comments are closed.