اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایرانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں عسکری تنصیبات کے قریب رہائشی علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیں، اس کے بعد اسرائیل نے فوجی اہداف پر مسلسل حملے کیے ہیں۔
فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے عربی اور فارسی زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کی سلامتی کے لیے ہم درخواست کرتے ہیں کہ ان (علاقوں) کو فوری طور پر خالی کریں اور اگلے حکم تک واپس نہ آئیں۔ ان تنصیبات کے قریب رہنا آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
Comments