پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک عینی شاہد نے اپنا نام بتائے بغیر انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ فائرنگ ہمارے سامنے ہوئی۔

ہم نے سوچا کہ کوئی پٹاخے پھاڑ رہا ہے لیکن جب ہم نے دوسرے لوگوں (چیخنے) کی آواز سنی تو ہم جلدی سے وہاں سے دوڑ کر نکل گئے اور اپنی جان بچائی۔

دریں اثنا جاری کردہ بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مقبوضہ وادی کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ حالیہ برسوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

200 حروف