BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے باضابطہ طور پر پاکستان کی پہلی اسمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انوائرنمنٹ پروٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کے ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوائرنمنٹ پروٹیکشن فورس کا آغاز صاف اور سرسبز مستقبل کے حصول کی جانب ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، ایئر کوالٹی انڈیکس کی حقیقی وقت میں نگرانی کے آلات اور موبائل لیبارٹریز فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی اسکواڈز قائم کیے گئے ہیں تاکہ صنعت، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کے شعبوں کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جاسکے۔

اسمارٹ انوائرمنٹ فورس ایئر کوالٹی انڈیکس میں فوری ردعمل، مؤثر عمل درآمد اور مسلسل بہتری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے وزیر ماحولیات، سیکریٹری ماحولیات، ڈی جی ای پی اے اور ان کی ٹیم کو اس وژن کو حقیقت بنانے پر مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے مزید کہا کی ماحولیاتی تحفظ کے مشن کی تکمیل کے لیے مضبوط ادارہ جاتی اصلاحات، تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں کی فعال شراکت داری نہایت ضروری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.