BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ایک ہفتے پر محیط قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک بھر کے والدین سے اپیل کی کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والی ویکسی نیشن ٹیموں کی مدد کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائیں۔

انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس میں تمام شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”پولیو ہمارے بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے خطرہ ہے، ہم سب کے تعاون سے اسے ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتے ہیں۔“

وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ مہم میں حصہ لینے والے ہیلتھ ورکرز اور رضاکاروں کی حفاظت کے لیے مکمل سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جنہیں ماضی میں بعض علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے ویکسینیشن کے فوائد کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی پولیو خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں، بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پولیو کے انسداد کے حوالے سے دنیا کے دو ممالک میں شامل ہے، جہاں ابھی بھی پولیو کو اینڈیمک بیماری قرار دیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.