ریڈیو پاکستان کے مطابق، روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون، سفیر اولیویئر جے پی ندُوہُنگیرِ اتوار کو اسلام آباد پہنچے۔
ان کی آمد پر وزارتِ خارجہ کے ڈی جی افریقہ، پاکستان میں روانڈا کے ہائی کمشنر اور وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
روانڈا کے وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم پاکستان اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کریں گے، جبکہ کچھ اہم وفاقی وزرا سے بھی ان کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیرِ خارجہ ااولیویئر جے پی ندُوہُنگیرِ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
کِگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد، یہ جمہوریہ روانڈا کے کسی وزیرِ خارجہ کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
یہ دورہ دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
























Comments
Comments are closed.