BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

کمشنر کراچی اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

  • ٹرانسپورٹرز بتدریج چھ ماہ کی مدت میں اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں گے، مذاکرات میں فیصلہ
شائع اپ ڈیٹ

کراچی میں گڈزٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق 4 روز سے جاری ہڑتال کے خاتمے کا فیصلہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانے کے لیے 6 ماہ کی مہلت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو تصدیق کی تھی کہ ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (ٹی جی اے) نے سندھ حکومت کے ساتھ گاڑیوں کی فٹنس پر بڑھتے ہوئے اختلافات کیخلاف ہڑتال کی ۔

کراچی کی دو بندرگاہوں پر 4 روز سے ہڑتال جاری تھی جس کے باعث کنٹینرز میں موجود خراب ہونے والی اشیاء کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا تھا جبکہ سامان پر امریکی ڈالر میں ڈیمرج چارجز کا خطرہ بھی منڈلا رہا تھا۔

ہفتہ کو گڈز ٹرانسپورٹرز نے کمشنر سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات کے دوران یہ طے پایا کہ ٹرانسپورٹرز بتدریج اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں گے اور آئندہ چھ ماہ کے اندر تمام گاڑیاں مکمل طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں گی — جو کہ ٹرانسپورٹرز گروپ الائنس (ٹی جی اے) کا ایک اہم مطالبہ تھا۔

ہڑتال کے خاتمے کے بعد ہفتے کو کراچی کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں جس سے درآمدوبرآمدی عمل میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

واضح رہے کہ کراچی چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ہڑتال کے حل کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.