BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیف نے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم نے یرمیک بائیف کو ایس سی او کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے شنگھائی جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیت کو سراہا۔اس تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے میکانزم خاص طور پر دو طرفہ تجارت، ٹرانسپورٹ اور رابطے کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے پاکستان کی تعمیری شمولیت کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل یرمک بائیف نے مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں میں پاکستان کی فعال شمولیت کو سراہا۔انہوں نے اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کی پاکستان کی کامیابی سے میزبانی کو بھی سراہا۔

دونوں معززین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیحات پر مفید تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ایس سی او کے تحت ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس، انرجی سکیورٹی، فوڈ سیکیورٹی، صحت، ای کامرس اور گرین اکانومی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر غور کیا۔

ایس سی او 15 جون 2001 سے قائم ایک دس رکنی بین الحکومتی بین علاقائی تنظیم ہے۔ پاکستان 2005 میں ایس سی او آبزرور بنا اور جون 2017 میں مکمل رکنیت حاصل کی۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی امن، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کا حامی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.