پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ماڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فورسز کی جانب سے یہ کارروائی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کے بعد 16 اپریل کو کی گئی تھی۔
اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر علاقے میں متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی باسط صدیقی مردانہ وار لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق باسط صدیقی نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
علاقے سے تمام خطرات کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔
























Comments
Comments are closed.