پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی اسپیشل فورسز ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں جن کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ کے کمانڈنٹ نے بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں حصہ لینے والے دستے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ”باہمی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں“۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ”دونوں افواج انسداد دہشت گردی کی جدید تکنیکوں کا تبادلہ کریں گی تاکہ عملی تیاری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔“
Comments