BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

پاکستان دہشت گردی اور دنیا کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہے، محسن نقوی، کانگریس کے وفد سے ملاقات

  • فریقین کا معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقات میں پاکستان کے کردار کو ’دہشت گردی اور باقی دنیا کے درمیان دیوار‘ قرار دیتے ہوئے عالمی دہشت گردی کے خلاف مضبوط بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے۔ یہ بات وزارت داخلہ کے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس کے ارکان جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن سے بات چیت کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن کردار پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 30 اپریل کو امریکہ میں پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیاں عالمی تناظر میں بے مثال ہیں اور امریکی کانگریس کے ارکان کا دورہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

انہوں نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی وفد کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جون میں اسلام آباد میں ہونے والا انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کانگریس کے وفد نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں کی خدمات کو ”انتہائی باصلاحیت اور اہم“ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

Comments

Comments are closed.