BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

ازبکستان پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات کو اقتصادی ترقی میں تبدیل کیلئے پرعزم

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر علیشیر توختیف کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

ازبکستان پاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

یہ بات ازبکستان کے سفیر علیشیر توختیف نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سفیر کے توسط سے ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت میرزییوئیف کو مبارکباد پیش کی اور گزشتہ ماہ تاشقند کے حالیہ دورے کے دوران ان کے اور ان کے وفد کی گرم جوشی اور مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی شاندار پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تاشقند سے واپسی پر انہوں نے متعلقہ شعبوں کے متعلقہ وزرا کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ دونوں رہنماؤں کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے خاص طور پر ازبکستان کے ساتھ کان کنی اور معدنیات، ریلوے (بشمول ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ)، ایس ای زیڈز، بینکنگ، سیاحت، ثقافت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جیسا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا تھا۔

ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ صدر میرزییوئیف پاکستان کے ساتھ ازبکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی فائدے مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر میرزیوئیف نے اس سال کے آخر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی وزیر اعظم کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان طے شدہ تاریخوں پر کام کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.