BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

پاکستان کی غزہ میں انسانی امداد کی رسائی روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

  • جنگ بندی معاہدے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے پیر کے روز رمضان المبارک کے دوران غزہ میں اہم انسانی امداد کی رسائی روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تازہ ترین اقدام اسرائیل کی اس منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد لاکھوں ضرورت مند فلسطینیوں کو انتہائی ضروری انسانی امداد سے محروم کرنا ہے۔

یہ مذمت ایسے وقت کی گئی ہے جب ایک روز قبل اسرائیل نے جنگ زدہ غزہ میں پہلے سے طے شدہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ اتوار کو ختم ہونے کے بعد امداد روک دی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ نے اسے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی ایک اور صریح خلاف ورزی قرار دیا جس کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ اس سے جنگ بندی کے معاہدے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

بیان کے مطابق ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائے اور لاکھوں شہریوں کواس امداد سے محروم رکنے کے ذریعے اجتماعی سزا دینے پر اسرائیل کو جوابدہ بنائے۔

دفتر خارجہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کے حصول کے لیے سیاسی عمل کی بحالی کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا جس کا دارالحکومت 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست ہو جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Comments

Comments are closed.