ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 33 فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
فروری 2024 میں ملک کا تجارتی توازن، یعنی برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق 1.72 ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پاکستان کا تجارتی توازن
فروری 2025 میں تجارتی خسارے میں سالانہ اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں ریکارڈ کمی ہے۔
فروری 2025 میں برآمدات 2.44 ارب ڈالر رہیں جو فروری 2024 کے 2.58 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5.6 فیصد کم ہیں۔
دریں اثنا درآمدات 4.74 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 4.31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔
ماہانہ کی بنیاد پر فروری 2025 میں تجارتی خسارہ 0.35 فیصد کم ہوا جو جنوری 2025 میں 2.31 ارب ڈالر تھا۔
مالی سال 25-2024 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6 فیصد سے زائد اضافے سے 15.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اس مدت میں 14.84 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں برآمدات 8.17 فیصد اضافے کے ساتھ 22.02 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اس مدت میں 20.4 ارب ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں درآمدات بھی 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 37.8 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 2024 کے 8 ماہ میں 35.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔






















Comments
Comments are closed.