BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

گیس لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کا نوٹس، اضافی طلب پورا کرنے کا انتظام کررہے ہیں ، سوئی سدرن

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران برھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اضافی گیس کا انتظام...
شائع اپ ڈیٹ

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران برھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اضافی گیس کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے یہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سحری اور افطار کے دوران گیس کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس لینے کے بعد کیا گیا۔

یاد رہے کہ اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے ساتھ سیکریٹری اور وزیر سطح پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے سحری اور افطار کے اوقات سے 30 سے 45 منٹ قبل گیس ڈسٹری بیوشن سینٹرز کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ نیٹ ورک کی کم گنجائش والے علاقوں میں سسٹم پریشر کو بہتر بنایا جاسکے۔

ایس ایس جی سی نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن پیک کو بڑھانے اور طلب کو پورا کرنے کیلئے اضافی 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا انتظام کیا جائیگا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ وہ ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول روم قائم کررہی ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر گیس کی فراہمی اور نیٹ ورک کی صورتحال کی نگرانی کی جا سکے۔

دریں اثنا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کو رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید کی جانب سے سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو لکھے گئے خط میں رمضان المبارک کے دوران مسلسل یوٹیلیٹی سپلائی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ان اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ 6 فروری کو بھی ایس ایس جی سی نے ایک نوٹیفکیشن میں عوام کو سحر اور افطار کی تیاریوں کے لئے بلاتعطل گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تاہم یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ملک کے گیس ذخائر میں سالانہ 10 فیصد کمی کی وجہ سے گیس کی طلب اور رسد کا فرق بڑھ رہا ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

گیس کی دستیابی کا وقت

صبح 03:00 بجے سے صبح 09:00 بجے تک

شام 03:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک

گیس کی بندش کا وقت

صبح 09:00 بجے سے شام 03:30 بجے تک

رات 10:00 بجے سے صبح 03:00 بجے تک

Comments

Comments are closed.