BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (ایم ٹی بی اے) نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئی ٹی ونگ پر جعلی/ فلائنگ سیلز ٹیکس انوائسز کیلئے سہولت کاری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ٹی بی اے نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ کر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ٹی پی اے کے خط کے مطابق ایسوسی ایشن نے مذکورہ محکموں کے خلاف یہ سنگین الزامات لگائے ہیں۔

پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) اور ایف بی آر کے آئی ٹی ونگ میں بے ضابطگیوں سے متعلق ایک سنگین مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ یہ محکمے مبینہ طور پر رجسٹرڈ افراد کے لئے عارضی سیلز ٹیکس ریٹرن کو غیر اخلاقی طور پر کھولنے میں ملوث ہیں۔

اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ غیر اخلاقی سروس جعلی اور فلائنگ انوائسز بنانے میں ملوث دھوکہ باز افراد کو فائدہ پہنچاتی ہے، جو پی آر اے ایل اور آئی ٹی ونگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ممکن ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ پہلے ہی 3 اکتوبر 2024 کی شکایت نمبر 2800/کے ایچ آئی/ایس ٹی/2024 مد شریف بمقابلہ سیکرٹری ریونیو ڈویژن اسلام آباد میں سرکاری محکموں اور ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے درمیان اس گٹھ جوڑ کو اجاگر کر چکے ہیں۔

ان نتائج کے باوجود، ان محکموں کے اندر بدعنوانی واضح ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ اس پر قابو پانے کے اقدامات ناکافی ہیں. بونافائڈ ٹیکس دہندگان کو ایس آر او 350 (1)/2024 کے آپریشنز اور مضمرات کی وجہ سے نمایاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ عارضی گوشوارے کھولے جا رہے ہیں، جس سے دوبارہ جمع کرانے سے پہلے غیر قانونی مقاصد کے مطابق انوائسز میں تبدیلی کی اجازت دی جا رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر اس بدانتظامی کے خاتمے اور پی آر اے ایل اور آئی ٹی ونگ میں ساکھ کی بحالی کے لئے فیصلہ کن کارروائی کریں۔ ایسوسی ایشن نے مزید الزام عائد کیا کہ یہ ضروری ہے کہ محکمہ بدعنوان افراد کی طرف سے نظام کے مزید استحصال کو روکنے کے لئے سخت کنٹرول اور نگرانی کو نافذ کرے۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ایف بی آر کو ایماندار ٹیکس دہندگان کے مفادات کے تحفظ اور ایف بی آر کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے اس معاملے کو فوری اور سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.