پاکستان میں رواں سال کے چھٹے پولیو کیس کی تصدیق
- سندھ میں رواں سال اب تک 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں
پاکستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کی ہے۔
سندھ میں رواں سال اب تک 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2024 میں کل 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ، 22 کا خیبر پختونخوا اور ایک کا تعلق پنجاب اور ایک کا اسلام آباد سے تھا۔
پاکستان پولیو پروگرام سال بھر میں متعدد بڑے ویکسی نیشن ڈرائیوز کا انعقاد کرتا ہے، جن میں سے پہلی ڈرائیو 3 سے 9 فروری تک کی گئی جس کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ہفتے افغانستان سے ملحقہ یا افغان پناہ گزین کیمپوں/آبادیوں والے 104 یونین کونسلز میں ہدفی ویکسی نیشن کی مہم بھی چلائی گئی تاکہ سرحد پار اور داخلی پولیو وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کیا جا سکے، جس میں 0.6 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔























Comments
Comments are closed.