BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

اوڑان پاکستان پر عمل درآمد کیلئے مشاورتی عمل شروع

  • پہلی مشاورتی ورکشاپ آج 24 فروری کو کراچی میں منعقد ہوگی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہونگے
شائع February 24, 2025 اپ ڈیٹ February 24, 2025 08:40am

وفاقی حکومت نے ”اوڑان پاکستان“ کے مقاصد پر عملدرآمد اور حصول کے لئے صوبائی حکومتوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باضابطہ طور پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلی مشاورتی ورکشاپ آج 24 فروری بروز پیر کراچی میں منعقد ہوگی۔ ورکشاپ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے وزیر خزانہ و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ خطاب کریں گے۔

ورکشاپ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید، صوبائی وزراء، صوبائی محکموں کے سیکرٹریز، میڈیا کے نمائندے اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے حکام سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

ورکشاپ کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو آسان بنانے، موثر پالیسی تبادلہ خیال کو یقینی بنانے اور ”اوڑان پاکستان“ کے مقاصد کے حصول کے لئے ان پٹ فراہم کرنے کے لئے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔ ورکشاپ کے اختتام پر ان گروپوں کی جانب سے تیار کردہ سفارشات پیش کی جائیں گی جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ورکشاپ کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا، ”اوڑان پاکستان“ اقدام میں سندھ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل کی پیش رفت کے لئے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

یہ مشاورتی عمل ”اوڑان پاکستان“ وژن کے تحت پاکستان کی اقتصادی ترقی، تعلیمی اصلاحات، صنعتی ترقی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.