BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری تک جمہوریہ آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ بات ہفتے کے روز وزارت خارجہ امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر اہم ارکان شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ دورہ آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم کے اس دورے کے دوران دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں۔

آذربائیجان پاکستان کے اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس میں متعدد شعبوں میں مضبوط تعاون ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی ایکسپورٹ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (ازپرومو) کے تعاون سے منعقدہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید برآں وزیر اعظم اور صدرالہام علیوف آزاد کرائے گئے علاقوں کے خصوصی دورے کے حصے کے طور پر فوزولی (کاراباخ) کا دورہ کریں گے۔

یہ دورہ آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لئے وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.